اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے پارلیمنٹ ہائوس میں نماز استسقاء ادا کرنے کےلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔
منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ ملک میں طویل عرصے سے بارش نہیں ہوئی اس کےلئے پارلیمنٹ ہائوس میں نماز استسقاء اداکی جائے ،جس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو اس حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔