23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی آر آئی یو جے کے نو...

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی آر آئی یو جے کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں سیدال خان نے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے اور صحافی برادری کا کردار ملک کی ترقی اور استحکام میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نو منتخب عہدیداران صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور آزادی صحافت کے فروغ کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور پارلیمنٹ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554567

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں