26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات، بھائی...

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات، بھائی کے انتقال پر اظہار فسوس کیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سابق گورنر خیبر پختونخوا اور مسلم لیگ (ن) کے سابق سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی اور اقبال ظفر جھگڑا کے چھوٹے بھائی جاوید ظفر جھگڑا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نےسوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=549178

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں