ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی رہائشگاہ آمد، اہلیہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

109
Deputy Chairman Senate
Deputy Chairman Senate

اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سابق چیئرمین سینیٹ اور سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئر حسین بخاری سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کی رہائشگاہ گئے۔ انہوں نے سید نیئر حسین بخاری سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے مرحومہ کی مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کچھ وقت سید نیر حسین بخاری کے ساتھ گزارا۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔