22.8 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی کراچی میں مزارِ قائد پر حاضری...

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی کراچی میں مزارِ قائد پر حاضری ، فاتحہ خوانی اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا

- Advertisement -

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کراچی میں مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعاکی۔جمعہ کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سیدال خان نے کہا کہ قائداعظمؒ کی انتھک جدوجہد اور قربانیوں کے باعث آزادی نصیب ہوئی، قائداعظمؒ کی تعلیمات پر عمل ہی پاکستان کے درخشاں مستقبل کی ضمانت ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے حالیہ سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی دعاکی اور کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت، افواجِ پاکستان اور سماجی تنظیموں کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں،ترقی یافتہ ممالک اور اقوام متحدہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے آگے بڑھیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت سے جانی و مالی نقصانات اور غریب عوام کی فصلیں و گھر تباہ ہوئے، مشکل وقت میں عالمی برادری پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو، سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں یکجہتی کا مظاہرہ کریں، پاکستان کی ترقی ہی ہم سب کی اجتماعی ترقی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں