- Advertisement -
اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن کے قریب بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سیدال خان دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر پہنچ گئے ۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، دہشت گرد پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں ، یہ ایسے ہتھکنڈوں سے ترقی کا عمل روکنا چاہتے ہیں ، عوام اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور ان کی بہتر دیکھ بھال و علاج معالجے کے لئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات بھی دیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=493935
- Advertisement -