ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی ہرنائی میں دھماکے کی مذمت ، جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

96
Deputy Chairman Senate Syedal Khan
Deputy Chairman Senate Syedal Khan

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے سے ہونے والے جانی نقصان پر پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ معصوم مزدوروں کی جانوں کا ضیاع ایک قومی سانحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔سیدال خان نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انہیں بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حکومت بلوچستان واقعے کی فوری اور مکمل تحقیقات کرے۔