ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر خان کی باجوڑ میں پھاٹک میلہ کے قریب دہشت گرد حملے کی مذمت

31

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصرنے ضلع باجوڑ میں پھاٹک میلہ کے قریب دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی، تحصیلدار اور معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ معصوم عوام اور سرکاری افسران کو نشانہ بنانا انتہائی گھنائونا اور ناقابل معافی جرم ہے، دہشت گرد ی کی کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، پاکستان کی ریاست

ادارے اور عوام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد اور پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم افواج پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول انتظامیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے لیے ریاست میں کوئی جگہ نہیں، انہیں عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں پوری قوم شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔