ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سویڈن کے سفیر انگریڈ جوہانسن سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پاک سویڈن تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ پارلیمانی ، تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کےلئے وفود کے تبادلوں میں تیزی لائی جائے اور کثیر الجہتی تعاون کےلئے نئی راہیں ہموار کی جا ئیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پارلیمنٹ ہاﺅس میں …

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پاک سویڈن تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ پارلیمانی ، تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کےلئے وفود کے تبادلوں میں تیزی لائی جائے اور کثیر الجہتی تعاون کےلئے نئی راہیں ہموار کی جا ئیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پارلیمنٹ ہاﺅس میں سویڈن کے سفیر انگریڈ جوہانسن سے ملاقات کے دوران کیا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی شعبوں میں تعاون اور تجارتی رابطہ کاری کے ذریعے دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لانے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ سویڈن اور پاکستان کے مابین تجارت کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔ دونوں ممالک کو معیشت کے فروغ کےلئے موجود مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ دونوں ممالک کے عوام کے مابین روابط کو فروغ دینے کے حوالے سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس حوالے سے پارلیمنٹ کو نہ صرف اپنا کردارادا کرنا چاہیے بلکہ ایک دوسرے کے تجربات سے بھی استعفادہ کرنا چاہیے ۔