ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا دوران اجلاس عون عباس کے رویے پر برہمی کا اظہار ، وارننگ جاری کردی

118

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے دوران سینیٹر عون عباس کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں وارننگ جاری کی اور کہا کہ وہ ان کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کو اپنے چیمبر میں طلب کر رہے ہیں تاکہ آئندہ نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔

بدھ کوسینیٹ کے اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سینیٹر عون عباس کے رویے کاسخت نوٹس لیا، جنہوں نے چار بار رولز کی خلاف ورزی کی۔ ان کے چیئر کے ساتھ نامناسب رویے پر ڈپٹی چیئرمین نے انہیں وارننگ جاری کی اور ایوان کے نظم و ضبط کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اسی دوران، ڈپٹی چیئرمین نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر کو اپنے چیمبر میں طلب کرلیا تاکہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور آئندہ کے لیے قواعد کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔