اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سینیٹر و سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سینیٹر عباس آفریدی ایک ملنسار، شفیق اور مخلص شخصیت کے حامل تھے۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری پیغام میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر و استقامت عطا کرے۔