ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عوامی نیشنل پارٹی کے راہنما ڈاکٹر عنایت کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

94
Deputy Chairman Senate
Deputy Chairman Senate

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان عوامی نیشنل پارٹی کےرہنما اور سابق مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عنایت کے گھر گئے اور ان کے بھائی کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی۔

ڈاکٹر عنایت نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلم لیگ نے آپ جیسے نظریاتی کارکن کو پہلے سینیٹر اور پھر ڈپٹی چیئرمین سینٹ بنا کر ایک نئی سوچ کی بنیاد رکھی ہے جس پر آپ کی جماعت اور بالخصوص محمد نوازشریف ، محمد شہبازشریف اور پوری قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے ڈاکٹر عنایت کی نیک خواہشات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ آپ جیسے بزرگوں کی رہنمائی اور تجربے سے سیکھتے ہوئے بلوچستان کو درپیش تمام مسائل کو ایوان بالا میں اجاگر کرتے ہوئے ان پر نتیجہ خیز کام بھی کریں ۔