ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا نوابزادہ جمیل اکبر خان بگٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے نوابزادہ جمیل اکبر خان بگٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ جمیل اکبر خان بگٹی ایک باوقار قبائلی و سیاسی شخصیت تھے جنہوں نے بلوچستان کے عوام کے حقوق …

اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے نوابزادہ جمیل اکبر خان بگٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ جمیل اکبر خان بگٹی ایک باوقار قبائلی و سیاسی شخصیت تھے جنہوں نے بلوچستان کے عوام کے حقوق اور ترقی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی وفات سے ملک بالخصوص بلوچستان ایک مخلص اور بااثر رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔واضح رہے کہ مرحوم کی تدفین کل کر دی گئی تھی جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔