اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی کے والد اور عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سیدال خان نے کہا کہ نواب عبد الظاہر کاسی کی وفات کی خبر سن کر بہت دکھی ہوں ۔
غمزدہ خاندان کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی اور غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ مرحوم عبدالظاہر کاسی کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم عبدالظاہر کاسی کی مغفرت فرمائے۔