24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی مرتضیٰ سولنگی کی ایوان کی کارروائی میں بھرپور...

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی مرتضیٰ سولنگی کی ایوان کی کارروائی میں بھرپور حصہ لینے اور ا ن کی دلچسپی کی تعریف

- Advertisement -

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرز ا محمد آفریدی نے نگران وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کی ایوان کی کارروائی میں بھرپور حصہ لینے اور ا ن کی دلچسپی کو سراہا ہے۔

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے ایوان میں اظہار خیال کرتےہوئے کہا کہ کل وزیراعظم کاانتخاب ہونا ہے جس کے بعد کمیٹیوں کی تشکیل نو ہو گی ، اس لئے وقفہ سوالات کو آئندہ ہفتے تک موخر کیاجائے۔اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ آپ نے اپنی وزارت کے عرصہ کے دوران ایوان کی کارروائی میں بھرپور حصہ لیاجس پر آپ کے شکرگزار ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں