ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کا ماحولیاتی استحکام کے موضوع پر قومی مشاورتی ورکشاپ سے خطاب

65
APP04-08 ISLAMABAD: May 08 - Chairman Planning Commission Sartaj Aziz addressing to a National Consultation Workshop on Climate-Resilient Development. APP photo by Saleem Rana

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت نے پہلی قومی واٹر پالیسی بنا دی ہے، نئی قومی واٹر پالیسی میں پانی کی بچت اور پانی کے ذخائر کی تعمیر پر زور دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزارت منصوبہ بندی اور ورلڈ بینک کے اشتراک سے ماحولیاتی استحکام کے موضوع پر قومی مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ ہم نے پہلی قومی واٹر پالیسی بنادی، نئی قومی واٹر پالیسی میں پانی کی بچت اور پانی کے ذخائر کی تعمیر پر زور دیا گیا ہے۔