اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سیدال خان نے فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کے کامیاب تجربے پر مسلح افواج اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم ناقابل تسخیر دفاع کی جانب اہم پیش قدمی ہے، پوری قوم کو اپنی مسلح افواج اورسائنسدانوں پر فخر ہے۔