16 C
Islamabad
منگل, فروری 25, 2025
ہومقومی خبریںڈپٹی چیرمین سینیٹ کا خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز...

ڈپٹی چیرمین سینیٹ کا خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو شاندار خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):ڈپٹی چیرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے باغ ضلع خیبر میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نے کارروائی کے دوران 10 خوارج کوجہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی جرات وبہادری کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج فتنۃ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کاروائیاں کررہی ہیں۔ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565759

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں