33.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومزرعی خبریںڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سیالکوٹ کا سمبڑیال کا دورہ،گندم کے پیداواری مقابلہ کے...

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سیالکوٹ کا سمبڑیال کا دورہ،گندم کے پیداواری مقابلہ کے نمائشی پلاٹس کی کٹائی کا جائزہ لیا

- Advertisement -

سیالکوٹ۔23اپریل (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے تحصیل سمبڑیال کےمختلف دیہاتوں کا دورہ کیا اور وہاں گندم کے پیداواری مقابلہ کے نمائشی پلاٹس کی کٹائی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سمبڑیال میں گندم کی پیداوار کا مقابلہ25۔2024اور تحصیل سمبڑیال اور سیالکوٹ میں پہلے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضلعی کمیٹی کے ممبران کی نگرانی میں گندم کی فصل کے ٹاپ ٹین پلاٹوں کی کٹائی کا جائز لیا۔

- Advertisement -

بعد ازاں انہوں نےمحکمہ زراعت کی جانب سے پوائنٹس آف سیل ڈیوائسز کے نفاذ، نرخ اور کھاد ڈیلرز کی دکانوں پر کھاد کے معیارکا معائنہ کیا۔انہوں نےعلاقہ میں قائم سہولتی مراکز میں پنجاب کسان کارڈ رجسٹریشن ڈرائیو اور کسان کارڈز کی تقسیم بارے کسانوں سے ملاقات کی اور انہیں کسان کارڈ و گندم کی کاشت بارے ہدایات اور گندم کے پیداوار ی مقابلوں سےمتعلق آگاہ کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586440

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں