ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیواسٹاک و ڈیری فارم سمبڑیال کی ہدایت پر لائیواسٹاک بیٹھک منعقد

66

سمبڑیال۔ 12 فروری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیواسٹاک و ڈیری فارم سمبڑیال احسن تصور چیمہ کی ہدایت پر سمبڑیال میں لائیواسٹاک بیٹھک کا انعقاد کیا گیا ہے۔ دفتر ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیواسٹاک و ڈیری فارم سمبڑیال احسن تصور چیمہ کی ہدایت پر ویٹرنری ہسپتال کلووال کے انچارج ڈاکٹر افضل کی زیر نگرانی سمبڑیال کے گائوں ٹینگووال میں لائیواسٹاک بیٹھک کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر افضل نے فارمرز کو جانوروں میں جدید طریقہ سے نسل کشی اپنانے کی ترغیباور اچھی نسل کے فوائد کی آگاہی دی ۔انہوں نے جانوروں کو سال میں کم از کم 2 مرتبہ کرم کش ادویات دینے کی ہدایت کی ،چیچڑوں سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور ان کے تدارک کے بارے میں بتایا ۔ڈاکٹرافضل نے فارمرز کو جانوروں میں متوازن خوراک استعمال کرنے کی ترغیب دی،جانوروں کی بیماریوں کے متعلق آگاہی دی اور ان کے تدارک کیلئے ادویات کے استعمال کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے آخر میں فارمرز کو جانوروں میں بروقت ویکسین کے لگانے کی افادیت کے بارے میں بھی بتایا۔ یاد رہے کہ فروری کے مہینے میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سمبڑیال نے کسان بیٹھک کے انعقاد کا شیڈول جاری کررکھا ہے جس کے تحت کسانوں کی راہنمائی کیلئے مختلف گائوں میں یہ سلسلہ جاری ہے۔لائیواسٹک بیٹھک میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور لائیواسٹاک کے اس کام کو سراہا۔