راولپنڈی ۔18فروری (اے پی پی):حکومت پنجاب نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز جہلم ڈاکٹر حبیب الرحمٰن کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج کامونکی کا پرنسپل تعینات کر دیا جبکہ ایسوسی ایٹ کامرس کالج جہلم کے اے پی پروفیسر حماد اظہر کو جہلم ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا لک آفٹر چارج دے دیا۔
پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمٰن کو ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن پروفیسر شیر احمد ستی نے نیک تمنائوں کے ساتھ رخصت کیا۔