سرگودھا۔ 22 جون (اے پی پی):ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر نے سرگودھا کی تحصیل شاہ پور کے میڈیکل سٹوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضابطے کی خلافت ورزی پر تین میڈیکل سٹورز سیل کر دئیے۔ ڈپٹی ڈرگز کنٹرولر ڈاکٹر فہیم ضیاء نے وزیر اعلی پنجاب ڈرگ ٹاسک فورس ، چیف ڈرگز کنٹرولر پنجاب اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ سروسز سرگودھا ڈاکٹر سارہ صفدر کی ہدایات پر۔
تحصیل شاہ پور کے مختلف میڈیکل سٹورز پر چھاپوں کے دوران تین میڈیکل سٹورز مالکان ممتاز، زوہیب اور فیروز سے بھاری مقدار میں بغیر بل وارنٹی ادویات کے ساتھ ساتھ کنٹرولڈ ڈرگز ، نارکو ٹکس برآمد کر لیں ۔ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر نے ان تینوں میڈیکل سٹورز مالکان کے چالان ڈرگز ایکٹ 1976 کے تحت کاروائی کر کے مزید لیگل کارروائی کے لیے۔ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرولز بورڈ سرگودھا کو مراسلہ ارسال کر دیے ہیں۔ اس کے علاؤہ مزید برآں پانچ مختلف قسم کی ادویات کے نمونہ جات خان میڈیکل سے لے کر کوالٹی چیک کروانے کے لئے ڈرگ ٹیسٹگ لیب راولپنڈی ارسال کر دیے گئے ہیں مزید کارروائی جاری ہے۔