ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل پسرور کا بنیادی مرکز صحت معراجکے کا دورہ

64

پسرور۔ 23 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل پسرور ڈاکٹر طارق جاوید نے بنیادی مرکز صحت معراجکے کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے لوگوں کو صحت کی تمام سہولیات میسر کی جائیں ، لوگوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے۔انہوں نے سٹاف کو اپنی ڈیوٹی پر بر وقت پہنچنے کی ہدایت کی اور مفت ادویات کی موجودگی

فراہمی اور صفائی ستھرائی کے کام کے بارے میں باز پرس بھی کی اور مزید بہتر سے بہتر کام کرنے احکامات بھی جاری کیے ۔انہوں نے کہا کہ سی ای او ہیلتھ سیالکوٹ کی ہدایات پر مراکز صحت کی کارکردگی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، اس لیے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے ۔