کوئٹہ۔ 30 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنراوستہ محمدارشد حسین جمالی نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کا دورہ کر کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور مقررہ مدت سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نیا ضلع قائم ہونے کے باعث سرکاری اداروں کے سربراہان کو دفاتر کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس کا جلد از جلد حل ضروری ہے۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی تکمیل کی مدت دو سال مقرر ہے، تاہم منصوبے کو ڈیڑھ سال میں مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ منصوبے کے تحت گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور پر مجموعی طور پر 28 رومز تعمیر کیے جا رہے ہیں
ہر منزل پر 14 رومز ہوں گے جبکہ ایک کانفرنس حال بھی شامل ہے ان کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ہائوس، اسسٹنٹ کمشنر ہائوس اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہائوس کےساتھ 2 اسٹاف کوارٹرز بھی ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں شامل ہیں تعمیر کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے کام کے معیار پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی تکمیل سے تمام سرکاری دفاتر ایک ہی جگہ پر منتقل ہو جائیں گےجس سے نہ صرف سرکاری امور کی انجام دہی میں سہولت میسر آئے گی
بلکہ عوامی مسائل کے حل میں بھی آسانی پیدا ہو گی اس لیے یہ ضلع اوستہ محمد کی عوام کا اہم منصوبہ ہے اس کی تعمیر میں سستی ہرگز نہیں ہونی چاہیے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590600