ایبٹ آباد۔ 12 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد کی زیرصدارت پولیومہم کےحوالےسےاجلاس کاانعقاد ہوا،ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد خالداقبال کی زیرصدارت02تا 8مارچ انسداد پولیو مہم کےانعقاد کےحوالےسےڈسٹرکٹ پولیو کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس منعقد ہواجس میں انسداد پولیومہم کےحوالےسےتیاری،سٹاف کی ٹریننگ،سیکیورٹی کی فراہمی اورمحکمہ صحت کی جانب سےکیےگئےاقدامات کاجائزہ لیاگیا
،اجلاس کےدوران بریفنگ دیتےہوئےڈپٹی کمشنرکوبتایاگیا کہ5روزہ انسداد پولیومہم کےدوران ضلع بھرکے5 سال تک کی عمرکےکل2لاکھ 35ہزار697 سےزائد بچوں کوانسداد پولیوجبکہ 6ماہ تا 5سال کے2 لاکھ 12 ہزار145بچوں کووٹامن اےکےقطرے پلائےجائیں گے
،انسداد پولیومہم کےلیے1448موبائل ٹیمز،42 ٹرانزٹ ٹیمز،105فکس سینٹرز1583 ٹیمزتشکیل دی گئی ہیں،اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرفیصل خانزاد،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرعلی شیر،ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو،نمائندہ آئی ایم یوہیلتھ سمیت تمام متعلقہ افسران نےشرکت کی
،ڈپٹی کمشنرنےوالدین کےنام اپنےپیغام میں کہاہےکہ وہ انسداد پولیو مہم کےدوران اپنے05 سال تک کےبچوں کوہرصورت پولیوکےقطرےپلائیں اورپولیوٹیموں سےمکمل ممکن تعاون کریں۔