ڈپٹی کمشنربھکرنے گورنمنٹ ہائی سکول دایا مراد کا اچانک دورہ

173
ڈپٹی کمشنربھکر
ڈپٹی کمشنربھکر

بھکر 24 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر علی اکبر بھنڈر نے گورنمنٹ ہائی سکول دایا مراد کا اچانک معائنہ کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیوظفر حسن نقوی بھی انکے ہمراہ تھے۔

انہوں نے سکولوں میں تدریسی معیار اور انتظامی امور کی انجام دہی میں متعلقہ سربراہان کی کارکردگی کا جائزہ لیااور ان سے انتظامی ضروریات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے سکول کے بچوں کی انرولمنٹ کا جائزہ لیا اور اس پر ااطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سربراہان کوتاکید کی کہ صحت وصفائی کے عمدہ ماحول کیساتھ ساتھ بچوں کیلئے کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے