بھکر۔ 20 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکرڈاکٹر نور محمد اعوان عوامی ٖفلاح و بہبود کے امور کی انجام دہی کیلئے سرگرم عمل ہیں،اسی حوالے سے انہوں نے تحصیل دریا خان کے مرکزی بازار کا دورہ کیا اورموقع پر موجود ریڑھی بانوں سے مسائل پوچھے،ایک ریڑھی بان نے بتایا کہ دکانداراس سے ریڑھی کھڑی کرنے کے پانچ ہزار روپے وصول کرتا ہے
جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ دوکاندار کو موقع پر گرفتار کرواکر مزید قانونی کارروائی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر دریا خان ذیشان شریف قیصرانی کو احکامات جاری کردیئے، ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر دریا خان کو بازار میں سرکاری حدود لائن کے تعین کیلئے احکامات جاری کئے کہ ریڑھی بان مقررہ حدود لائن کے اندر رہتے ہوئے اپنا کاروبار جاری رکھیں،
کوئی دوکاندار دکان کے سامنے ریڑھی کھڑی کرنے کی اجرت طلب کرے تو فوری میرے ذاتی موبائل نمبر یا اسسٹنٹ کمشنر کے نمبرز پر رابطہ کرکے آگاہ کیا جائے، انہوں نے موقع پر اپنا اور اسسٹنٹ کمشنر دریاخان کا موبائل نمبر ریڑھی بانوں کو دیا۔