26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنربھکرکی زیر صدارت شوگر سیس کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنربھکرکی زیر صدارت شوگر سیس کمیٹی کا اجلاس

- Advertisement -

بھکر۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکرعلی اکبربھنڈرکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ شوگر سیس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو ا جس میں نئی شوگر سیس روڈز کی تعمیر کے سلسلہ میں تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی عامر عنایت خان شہانی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ،ایکسئین ہائی وے،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت،ڈی ایف سی،کاشتکاران اور شوگر ملز انتظامیہ کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے نئی شوگر سیس روڈز کے تعمیراتی امور کے سلسلہ میں کمیٹی کی تجاویز و مشاورت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نئی سڑکوں کی تعمیر سے کسانوں کو کھیت سے منڈی تک اپنی زرعی اجناس لانے میں قابل ذکر سہولت میسر آئے گی۔انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ شوگر ملز سروس روڈ کی تعمیر کیلئے تخمینہ لاگت تیا رکرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ ضلع کی فلاح و بہبود کے انتظامی امور کمیٹی کی مشاورت سے حل کئے جائیں گے۔\378

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=510419

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں