ڈپٹی کمشنربھکر محمداشرف کی زیر صدارت ایجوکیشن کونسل کا خصوصی اجلاس

87

بھکر۔ 22 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر محمداشرف کی زیر صدارت ایجوکیشن کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کیمطابق ضلع میں ایجوکیشن سسٹم میں غیر معمولی بہتری کے اقدامات اٹھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس میں ایجوکیشن کے افسران نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کیمطابق ضلع کے سکولوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کے حوالہ سے آگاہ کیا۔اس موقع ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے تعلیمی اداروں کے افسران سے کہا کہ معیاری تعلیم اور بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائےاس ضمن میں باقاعدگی سے سکولوں کی انسپکشن کا عمل جاری رکھا جائے گا۔\