26.3 C
Islamabad
ہفتہ, اگست 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف نے شہر میں موجود انڈر پاس کا دورہ...

ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف نے شہر میں موجود انڈر پاس کا دورہ کیا

- Advertisement -

بھکر۔ 30 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف نے شہر میں موجود انڈر پاس کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے انڈر پاس کے نکاسی آب کے دیرینہ مسلہ کے حل کیلئے تکنیکی بنیادوں پرجائزہ لیا اور نکاسی آب کے نظام کو مستقل طورپر بہتر بنانےکیلئے تکنیکی ماہرین سے سفارشات طلب کرلی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نےکہا کہ انڈر پاس میں جمع بارشی پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے جبکہ مستقل بنیادوں پر پانی کےنکاس لیے عرصہ دراز سے بند نالوں اور دیگر منسلک واٹر چینلز کو کھولا جا رہا ہے تاکہ انڈر پاس میں پانی کے طویل قیام کو روکا جا سکے۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ انڈر پاس کی واٹر فِنشنگ کا کام جلد مکمل کیا جائے اور نکاسیٔ آب کے تمام انتظامات کو فعال بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بارشوں کے دوران اذیت میں مبتلا ہونے سے بچایا جاسکے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں