بھکر۔ 05 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد رفیق اعوان نےداجل چیک پوسٹ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامورپولیس اہلکاران کی حاضری چیک کی اور انہیں ہمہ وقت الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے ۔
انہوں نے چیک پوسٹ پر تعینات ٹیموں کو ہدایات جاری کیں کہ انسداد سمگلنگ کیلئے مال بردار اور دیگر گاڑیوں کی کڑی نگرانی کے عمل کو برقرار رکھا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ تمام تر ڈیوٹی پر مامور عملہ اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت کا ہرگز مظاہرہ نہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف اور ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان نے دریائی پتنوں پر پولیس پٹرولنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔