ڈپٹی کمشنربھکر کا بنیادی مرکز صحت دورہ ، فراہم کردہ ہیلتھ سروسز کاجائزہ

112
Ali Akbar Bhandar
Ali Akbar Bhandar

بھکر۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر نے بنیادی مرکز صحت چک نمبر 47 ٹی ڈی اے کا دورہ سٹاف کی حاضری اور فراہم کردہ ہیلتھ سروسز کاجائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت چک نمبر 47 ٹی ڈی اے کا معائنہ کرتے ہوئے ادویات کے ریکارڈ،سٹاف کی حاضری اور دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ضلع کے ہیلتھ کئیر سسٹم کی بہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس ضمن میں ضلع کے ہسپتالوں اور مراکز صحت کی تواتر کیساتھ مانیٹرنگ جاری رکھی جارہی ہے۔