39.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومضلعی خبریںڈپٹی کمشنربھکر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کا انعقاد

ڈپٹی کمشنربھکر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کا انعقاد

- Advertisement -

بھکر 14 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد رفیق اعوان نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز خضر رزاق منج ،اسامہ امانت ،ملک محمد اشرف اور محبوب اقبال ہنجرا سمیت متعلقہ محکموں کے افسران، زراعت، آبپاشی، ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122 کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں زرعی صورتحال اور بارشوں کی کمی کے اثرات سمیت ضلع میں روڈ سیفٹی پلان کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر امیر حسین نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع میں متوقع بارشوں کے مقابلے میں کم بارشیں ہوئی ہیں جس کے باعث چنے گندم سمیت مختلف فصلوں کی پیداواری صلاحیت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ کسانوں کو جدید آبپاشی کے طریقوں سے آگاہ کیا جائے اور پانی کی بچت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ پانی کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے محکمہ آبپاشی کو ہدایت دی گئی کہ نہروں میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور پانی چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے

اجلاس میں کسانوں کو بہتر پیدواری فصل کے حوالہ سے مفید تجاویز و آگاہی کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر عبید اللہ نے روڈ سیفٹی پلان پر عملدرآمد کے سلسلہ میں خصوصی بریفنگ دی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان نے ہدایات جاری کیں کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے۔ خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے۔انہوں نے ٹریفک پولیس کو ہدایت دی کہ شہر کے مصروف مقامات پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کروایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=560874

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں