ڈپٹی کمشنربھکر کے زیر صدارت ضلعی بین المذاہب ہم اہنگی کمیٹی کا اجلاس

125
Suthra Punjab Programme
Suthra Punjab Programme

بھکر۔ 17 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف کے زیر صدارت ضلعی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر ،ممبران ضلعی امن کمیٹی رانا آفتاب احمد خان اور مولانا قلب محمد علی شہانی بھی موجود تھے۔اجلاس میں مسیحی برادری کے نمائندہ افراد نے شرکت کی ۔

اجلاس میں مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کے سلسلہ میں سیکیورٹی اوردیگر انتظامی امورکاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں مسیحی برادری کے نمائندہ افرادنے کرسمس کے موقع پر منعقد ہونیوالی تقریبات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر محمداشرف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو امن وسلامتی کاگہوارہ اورمستحکم تربنانے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی بنیادی ضرورت ہے اور اس ضمن میں معاشرے کے جملہ شعبوں کے افراد کومل جل کراحسن کرداراداکرناہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف اور ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کی ہرممکن فلاح وبہبود پرتوجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کیے جائیں گے۔