ڈپٹی کمشنربہاولنگر کی زیر صدارت اجلاس ، انسداد پولیو مہم کا جائزہ

183
polio campaign
polio campaign

بہاولنگر دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا

جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اقبال مکول، ڈی ایچ او ڈاکٹر عامر رضا، تمام ڈی ڈی ایچ او ز، فوکل پرسن انسداد پولیو /ای پی آئی ابوذر اسلم اور دیگر افسران نے شرکت کی ،ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے انسداد پولیو مہم کے دوران انسداد پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنےاطمینان کا اظہار کی

ا ،انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے، قوم کے نونہالوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانا عبادت سے کم نہیں۔

انہوں نے کہاکہ والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں ۔