ڈپٹی کمشنرتربت ذکاءاللہ درانی نے بچوں کو قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

86

کوئٹہ۔ 03 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرتربت ذکاءاللہ درانی نے بچوں کو قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر ڈی ایچ او زیارت ڈاکٹر یاسر طاہر، محکمہ صحت کے باقی افسران سمیت ڈبلیو ایچ اواور یونیسیف کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ڈی ایچ او نے کہا کہ ضلع زیارت میں 19 یونین کونسل میں انسداد پولیو مہم کے دوران 22265 بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے جائیں گے۔

ضلع زیارت میں 139 موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے اور اس سلسلے میں 29 فکسڈ سائٹس اور 12 ٹرانزٹ پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی نےکہا تمام پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے، زیارت میں کوئی نو گو ایریانہیں لیکن اس کے باوجود اگر کسی نے بھی انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ،حکومت کے ساتھ والدین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ایک بچہ بھی قطروں سے محروم نہ رہ جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے اس کی ملک میں موجودگی نیک شگون نہیں اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے تمام مکاتب فکر کے افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا تب ہی ہم مرض کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔