31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنرخانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے ضلعی کنٹرول روم کا...

ڈپٹی کمشنرخانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے ضلعی کنٹرول روم کا دورہ کیا

- Advertisement -

خانیوال۔ 10 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرخانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے ڈی سی آفس میں قائم ضلعی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سیہڑ ہمراہ تھے۔ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے سٹاف کی حاضری اور ورکنگ چیک کی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی کنٹرول روم معلومات فراہمی کابڑا ذریعہ ہے،ماڈرن ڈیجیٹل سسٹم سے ہمارے انفارمیشن فراہمی میں آسانیاں پیداہوئی ہیں

ملکی حالات میں ہمیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ رہنا ہوگا،ڈس انفارمیشن کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کنٹرول روم میں تعینات ملازمین اپنے فرائض احسن طریقہ سےانجام دیں،فرائض میں کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسپانس کو یقینی بنایا جائے،کنٹرول روم میں نمائندے24 گھنٹے الرٹ رہیں،مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کیا جائے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595326

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں