22.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنرخانیوال کی زیرنگرانی دھی رانی پروگرام کےدوسرے فیز کی اجتماعی شادی...

ڈپٹی کمشنرخانیوال کی زیرنگرانی دھی رانی پروگرام کےدوسرے فیز کی اجتماعی شادی بارے اہم اجلاس

- Advertisement -

خانیوال۔ 12 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرخانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کی زیرنگرانی دھی رانی پروگرام کےدوسرے فیز کی اجتماعی شادی بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی جی غلام مصطفیٰ سیہڑ،اے سی سنبل جاوید،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عکاشہ رسول،پرنسپل کے پی ایس راشد سعید رانا شریک تھے۔

خانیوال میں ضلعی انتظامیہ،سوشل ویلفیئر کے زیراہتمام دوسری اجتماعی شادی کی تقریب 14 اپریل کو منعقد ہوگی۔ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی شادی کی دوسری تقریب میں نئے جوڑوں،رشتہ داروں سمیت صوبائی وزراء سمیت ارکان اسمبلی شرکت کرینگے،مستحق جوڑوں کی شادی کے تمام تراخراجات حکومت پنجاب ادا کریگی، اجتماعی شادی کی کامیابی کیلئے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581017

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں