26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنرزیارت نےپانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

ڈپٹی کمشنرزیارت نےپانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 21 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرزیارت ذکااللہ درانی نے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر ڈی ایچ او زیارت ڈاکٹر یاسر طاہر، محکمہ صحت کے باقی افسران سمیت ڈبلیو ایچ اواور یونیسیف کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ڈی ایچ او نے کہا کہ ضلع زیارت میں 19 یونین کونسل میں انسداد پولیو مہم کے دوران 24987 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلاے جائیں گے، ضلع زیارت میں 139 موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی، اس سلسلے میں 29 فکسڈ سائٹس اور 12 ٹرانزٹ پوائنٹس بھی بنائے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے کہا کہ تمام پولیو ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے، زیارت میں کوئی نو گو ایریانہیں لیکن اس کے باوجود اگر کسی نے بھی انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالی تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585451

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں