سرگودہا۔ 22 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا ہے کہ گندم ہماری اہم فصل ہے جس کی بہتر پیداوار کے لیے نہری پانی کی دستیابی کو یقینی بنائے جا رہا ہے۔
وہ ضلعی ایڈوائزری کمیٹی و گندم کاشت کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں گندم کی کاشت کا پانچ لاکھ 20 ہزار ایکٹر رقبہ پر کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ جس میں سے تین لاکھ آٹھ ہزار ایکٹر رقبہ پر کاشت مکمل ہو چکی ہے۔مقررہ ہدف کو حاصل کرنے کے بعد دوسرا مرحلہ بہتر پیداوار کاحصول ہوگا۔
اجلاس میں زراعت ، انہار اور کاشتکار کی باہمی رضا مندی سے گندم کی کاشت اور نگہداشت کے لیے نہری پانی کی دستیابی کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی ۔ اجلاس میں اے ڈی سی ار فہد محمود کے علاوہ انہار، زراعت ، کرپ رپورٹنگ اور کاشتکار نمائندگان بھی موجود تھے۔