ڈپٹی کمشنرقصور کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

160
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ، پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ، پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا

قصور۔ 15 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرقصور محمدارشد بھٹی کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد طلحہ بن ضیاء، ڈی ایچ او پروینٹو سروسز ڈاکٹر فاروق احمد، ڈ ی ایچ او میڈیکل سروسز ڈاکٹر حفیظ الرحمن، پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر امتیاز احمد اولکھ،ڈسٹرکٹ پولیو فوکل پرسن محمد رمضان شاہد، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری اسرار انجم، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، نمائندہ ڈبلیو ایچ او سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں انسداد پولیو مہم 27نومبر تا 2دسمبر 2023تک منعقد ہو رہی ہے جس میں پانچ سال سے کم عمر 7لاکھ 23ہزار 549بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کی کامیابی کیلئے 126یو سی ایم اوز‘578ایریا انچارجز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ 2785موبائل ٹیمز‘131فیکسڈ اور 74ٹرانزٹ ٹیمیں بچوں کو پولیو قطرے پلائینگی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے‘تمام طبقات کے لوگ پولیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

پولیو کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا۔ تمام لاری اڈوں‘داخلی اور خارجی راستوں پرپولیو ٹیمیں تعینات رہیں گی جو پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذور ی سے بچانے کیلئے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں۔مہم کی کامیابی کیلئے تمام افسران و اہلکاران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔