ننکانہ صاحب۔ 02 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤنے ضلع کونسل ہال میں عوامی خدمت کچہری کی صدارت کی جبکہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی ریونیو سے متعلقہ عوامی مسائل سنے اور انکے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رائے ذوالفقار علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کھوکھر ، اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنائیت ، تحصیلداران ، نائب تحصیلداران ، سب رجسٹرار ، پٹواری حضرات، عملہ اراضی ریکارڈ سینٹر سمیت سائلین کی بڑی تعداد بھی عوامی خدمت کچہری میں موجود تھی۔ڈپٹی کمشنر نے آنے والے سائلین کے مسائل سنے اور انکے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔
سائلین نے مسائل موقع پر حل ہونے پر حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سائلین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی دنوں سے پٹواریوں کے دفاتر کے چکر لگا رہے تھے لیکن مسائل حل نہیں ہوئے۔آج خدمت کچہری میں موقع پر مسائل حل ہو گئے ہیں۔
شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر ہفتے میں عوامی خدمت کچہری کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ ہمارے مسائل ایک ہی چھت کے نیچے حل ہو جائیں۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائلین کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591300