کوئٹہ۔ 19 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس خان، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن میل نادر شاہ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن فیمیل عظمیٰ گیلانی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن حاجی عبداللہ مسرور، فوکل پرسن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جعفر خان، ڈسٹرکٹ منیجر ای ایس پی جمیل کاکڑ، ڈسٹرکٹ منیجر آئی آر سی سعید ترین، ضلعی صدر جی ٹی اے حاجی دولت خان ، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آر ٹی ایس ایم جہانزیب خان و دیگر افسران نے شریک تھے ۔
اجلاس میں ضلع چمن کی تمام تعلیمی درسگاہوں، افسران کی کارکردگی اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈی سی چمن کو ڈی ای او میل اور فیمیل نے ضلع چمن محکمہ تعلیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،اجلاس میں انکوائری کمیٹی نے گورنمنٹ ہائی سکول کلی باز محمد کی رپورٹ پیش کی جسکو ڈی سی چمن نے تسلی بخش قرار دیکر بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مستقل غیر حاضر ملازمین کو ڈیوٹی سے معطل کیا جائے اور بغیر کسی پیشگی اطلاع کے غیرحاضر ملازمین اور اساتذہ کی تنخواہیں کاٹی جائیں اور انکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599031