ڈپٹی کمشنرچکوال کا ستھرا پنجاب کے حوالے سے مختلف علاقوں میں جاری عمل کاجائزہ

119

چکوال۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرچکوال قراةالعین ملک نے ستھرا پنجاب کے حوالے سےموقع پر جا کر جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر کی سر براہی میں ایڈ مسٹریٹر بلدیہ بلال بن عبد الحفیظ، سی او فیاض ہاشمی ،سینیٹری انسپکٹر ظہیر عباس ،سپر وائزر عرفان گل نے محنت اور لگن سے سینیٹیشن سٹاف سے اس قدر صفائی کا نظام بہتر بنایا ہے کہ پچھلے چالیس سال سے چکوال میں صفائی ستھرائی کا نظام عروج پر نہیں پہنچایاگیا۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بلدیہ چکوال سے بھر پور تعاون کریں اور گھریلو کوڑا کرکٹ کو شاپر میں ڈال کر مخصوص جگہوں پر کھڑے کنٹینروں میں ڈالیں۔

ڈپٹی کمشنر، ایڈ مسٹریٹر اور سی او بلدیہ شہر بھر میں عملہ صفائی کو متحرک کر رکھا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے سخت نوٹس لینے پر بڑی تعداد میں سینیٹیشن سٹاف اور ہیوی مشینری سے چکوال پریس کلب رجسٹرڈ کے چاروں اطراف صفائی ستھرائی کرا کے ایک ماڈل نمونہ پیش کر دیا ہے۔چکوال پریس کلب کے عہدیداروں نےپریس کلب کی صفائی سمیت شہر کو ماڈل ستھرا پنجاب بنانے پرڈپٹی کمشنر قراةالعین ملک کو مبارک باد پیش کی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ شہر کے دیگر مسائل پر بھی خصوصی توجہ دے کر ڈپٹی کمشنران کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کریں گی۔