نوشہرو فیروز 02 اگست (اے پی پی ) ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز ڈاکٹر وسیم علی کی زیر صدارت یوم آزادی شایان شان منانے کیلئے انتظامات کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں چیئر مین ضلع کونسل عبدالستار عباسی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عثمان طاہر،کے علاوہ ضلع کے تمام افسران اور دیگر غیرسرکاری اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جشن آزادی کے دن تمام سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے اور ضلع بھر کے تمام سرکاری محکموں کے افسران جشن آزادی کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کریں۔انہوں نے بتایا کہ یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز مسجدوں اور دیگر عبادت گاہوں میں استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا ﺅں سے کیا جائے۔ بعد میں کمیونٹی ہال نوشہروفیروز میں ضلعی سطح کا مرکزی پروگرام ہوگا۔ جبکہ ہسپتال میں داخل مریضوں اورڈسٹرکٹ جیل اور دیگر جیلوں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فروٹ اور مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔جبکہ شہر میں تاجروں اور دکانداروں سے دکانیں سجانے کیلئے کہا جائے گا اور جو دکاندار بہتر دکان سجائے گا اسے انعام بھی دیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65498