ڈپٹی کمشنرکا ریونیودربارکاانعقاد،ریکارڈ درخواستوں پر ریلیف فراہم کیا گیا

166

ملتان۔ 21 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیرنے کہاکہ ہے اوپن ڈور پالیسی کے ثمرات عوام کوملناشروع ہوگئے ہیں۔ضلعی محکموں کی جانب سے ریکارڈ تعداد میں درخواستوں پر ریلیف فراہم کیا گیاہے۔انہوں نے جمعرات کو علی الصبح ریونیو کورٹ کا انعقاد کرکے درخواستوں پر سماعت کی اور دو شہریوں کی اراضی تنازعات سمیت قبضے کی شکایات پرفوری ریلیف فراہم کیا۔

انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے عوامی ریلیف کی فراہمی کیلئے ای کمپلینٹ سیل قائم کیا ہے۔آن لائن سسٹم کے تحت درخواستوں پر پیش رفت کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلعی محکموں میں ون ونڈو آپریشن کے ذریعے شکایات کے فوری ازالے کا ٹاسک دیدیا ہے۔