27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ کاسول ہسپتال کا دورہ

ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ کاسول ہسپتال کا دورہ

- Advertisement -

وزیرآباد ۔ 05 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر عبدالقدیر زرکون کے ہمرا سول ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد عبد اقدیر زرکون، ایم ایس ڈاکٹر نعیم،ڈاکٹر حمادودیگر بھی ہمراہ تھے۔ڈاکٹر نعیم اللہ گھمن نے ڈی سی نوید احمد کو ہسپتال کا وزٹ کرواتے ہوئے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے امور بھی چیک کئے۔ ٹراما سنٹر، فارمیسی، مختلف وارڈز

پرچی کاؤنٹرز کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت و تعلیم کا شعبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی اولین ترجیحات میں ہے اور ان سرکاری ہسپتالوں میں معیاری علاج کی فراہمی کو یقینی بنانا مجھ سمیت ڈاکٹرز و طبی عملہ کی ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مقامی سول سوسائٹی کے تعاون سے مستحق مریضوں کو مفت ڈائلیسز کے علاج کی فراہمی کے حوالے سے چلنے والے ڈائلیسز یونٹ کا دورہ بھی کیا۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں