29.9 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر آصف علی خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوور سائٹ کمیٹی...

ڈپٹی کمشنر آصف علی خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوور سائٹ کمیٹی کی میٹنگ، سب جیل کے قیدیوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا

- Advertisement -

بٹگرام۔ 31 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ اوور سائٹ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

میٹنگ میں جیل سپرنٹنڈنٹ، اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر، ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، صدر ڈسٹرکٹ بار، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر بٹگرام، صدر انجمن تاجران، ڈسٹرکٹ خطیب بٹگرام، نمائندہ ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

- Advertisement -

میٹنگ میں سب جیل کے قیدیوں کے سہولیات اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے سپرنٹنڈنٹ سب جیل بٹگرام کو جیل عمارت کی تعمیر نو، سب جیل کو ڈسٹرکٹ جیل اپ گریڈیشن اور قیدیوں کیلئے سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603647

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں