27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومزرعی خبریںڈپٹی کمشنر آفس نارووال میں زرعی مشینی آلات کی تقسیم کے سلسلہ...

ڈپٹی کمشنر آفس نارووال میں زرعی مشینی آلات کی تقسیم کے سلسلہ میں قرعہ اندازی کاانعقا د

- Advertisement -

نارووال۔ 21 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر آفس میں زرعی مشینی آلات کی تقسیم کے سلسلہ میں قرعہ اندازی کاانعقاد کیا گیا ہے ۔ اے ڈی سی آراحمدہارون نے قرعہ اندازی کی نگرانی کی،قرعہ اندازی کے ذریعےکاشتکاروں کو60 فیصد رعایتی نرخوں پر زرعی آلات ( روٹا ویٹر،ڈسک ہیرو،ڈرل مشین،چاپر ودیگر) 60فیصد خصوصی رعایت کے ساتھ 35اقسام کے زرعی آلات بزریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں گے۔

قرعہ اندازی کی تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی انجنیرنگ نارووال انجینئر انیس المصطفی، ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی انجینرنگ وقاراحمد،ڈی ڈی زراعت توسیع افتخاراحمد کے علاوہ زمینداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں 60 فیصد رعایتی نرخوں پر 35اقسام کی زرعی مشینری کے آلات بذریعہ قرعہ انداذی 21خوش نصیبوں کے نام نکالے گئے جن کو تقریبا 1کروڑ5لاکھ سبسڈی فراہم کی جائے گی-اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت انجینئرنگ انیس المصطفی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیونارووال کو بتایاکہ قرعہ اندازی میں ضلع بھر سے محکمہ کو444 درخواستیں وصول ہوئی

- Advertisement -

جن میں106 درخواستیں اعترازضات کی بناپر نامنظور کردی گئی جبکہ 338منظورشدہ درخواستوں پر قرعہ اندازی عمل میں لائی جارہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=538201

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں