ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی زیر صدارت امن کمیٹی استور کا ایک اہم اجلاس

75

استور۔ 22 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی زیر صدارت امن کمیٹی استور کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایس پی استور وزیر نیک عالم, اسسٹنٹ کمشنر استور احسان الحق، اسسٹنٹ کمشنر شونٹر تنویر احمد اور اراکین امن کمیٹی نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے ضلع استور امن وامان کے حوالے سے ایک مثالی ضلع ہے۔ یہاں بسنے والے لوگ آپس میں پیار ومحبت سے اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔